Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

عزیر بلوچ کے معاملے پر ایرانی سفیر کا بیان جاری

ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ ایران نے ہمشیہ علاقائی سلامتی اور امن...
شائع 11 جولائ 2020 12:24pm

ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ ایران نے ہمشیہ علاقائی سلامتی اور امن کو ترجیح دی ہے۔ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور اسے غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتا ہے۔

گرفتار مجرم عزیز بلوچ سے متعلق وضاحتی بیان میں پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی کا کہنا ہے کہ ایران نے ہمیشہ علاقائی سلامتی کے تحفظ اور بدامنی و عدم استحکام پیدا کرنے والے عوامل اور دہشتگرد گروہوں کی بیخ کنی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور اسے غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور پاکستان میں بد امنی پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد اور اس کی مذمت کرتا ہے۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ تہران دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ غلط فہمیوں کے فوری اور ضروری ازالے پر زور دیتا ہے جو زیادہ تر تیسری قوتوں کی بدنیتی پر مبنی کوششوں کے باعث پیدا ہوتی ہیں۔

محمد علی حسینی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی عسکری اور سیاسی قیادت کی باہمی ملاقاتوں اور گفتگو میں ہمیشہ اعادہ کیا گیا کہ ایران دونوں ممالک کی مشترکہ سرحدوں اور کسی بھی سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لئے اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو طور پر تیار ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div