Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

عثمان بزدارکا لاہورکےمختلف علاقوں کا دورہ ،نکاسی آب کےانتظامات کاجائزہ

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ رات ہونے والی بارش ...
شائع 12 جولائ 2020 10:06am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ رات ہونے والی بارش کے دوران لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیااور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ بعض مقامات پر پانی جمع دیکھ کر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بغیر پروٹوکول گزشتہ رات لاہورشہر کے دورے پر نکلے،انہوں نے شدید بارش و آندھی سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔

عثمان بزدار نے جیل روڈ، گلبرگ، کینال روڈ، مال روڈ، لارنس روڈ اور دیگر علاقوں میں نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

نکاسی آب کے انتظامات پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اطمینان کے ساتھ بعض مقامات پر پانی جمع دیکھ کر برہمی کا اظہار بھی کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ میں اگر فیلڈ میں ہوں تو متعلقہ افسران کو بھی گھروں میں آرام کرنے کی بجائے کام کرتے نظر آنا چاہیئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مختلف علاقوں میں واسا کی جانب سے کئے ایمرجنسی انتظامات کا مشاہدہ کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہریوں کیلئے اس بار مون سون سیزن میں سب سے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div