Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

چین سے فرار ڈاکٹر کے امریکہ میں کورونا کے حوالے سے دھماکہ خیز انکشافات

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین سے ایک خاتون ڈاکٹر فرار ہو کر امریکہ...
شائع 12 جولائ 2020 10:40am

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین سے ایک خاتون ڈاکٹر فرار ہو کر امریکہ پہنچ چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کورونا کے بارے میں سچ بتانے کیلئے فرار ہوکر امریکہ پہنچی ہیں۔

ہانگ کانگ کی وائرس امراض کی ماہر ڈاکٹر لی منگ یان نے ”فوکس نیوز“ کو بتایا ہے کہ وہ پوری دنیا کورونا کے حوالے سے اصل حقائق بتا کر خبردار کرنا چاہتی ہیں کہ یہ خاص وائرس کتنا خطرناک ہے۔ اگر وہ یہ حقائق چین میں بتانے کی کوشش کرتی تو کب کی ”غائب“ ہو چکی ہوتیں۔

ڈاکٹر یان نے بتایا کہ مین لینڈ چین میں موجود ان کے قریبی تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں نے جو اس وائرس کے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں. انہیں بتایا تھاکہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور بیرونی دنیا کے علم میں آنے سے بہت قبل چین میں اس وائرس کے انسانوں سے انسانوں تک منتقل ہونے کا سلسلہ شروع ہو چکا تھا۔

چینی حکومت یہ حقائق چھپا رہی تھی اور جس تجربہ گاہ میں وہ خود کام کر رہی تھی وہاں انہوں نے وائرس پر جو تحقیق کی تھی ان کے سپروائرز نے اعلیٰ حکام کے پاس بھیجی تو اسے یکسر نظرانداز کردیا گیا۔

ڈاکٹریان نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ 2019ء کے آخر میں ان کے سپروائزر نے انہیں پرانے سارس جیسے وائرس کے کیسز پر تحقیق کرنے کو کہا, جو مین لینڈ چین سے آئے تھے۔

چینی حکومت نے ہانگ کانگ اور بیرونی دنیا کے ماہرین کو چین کی مین لینڈ پر آنے کی اجازت نہیں دی۔ اس لئے انہیں وہاں اپنے قریبی دوستوں سے معلومات حاصل کرنا پڑی۔

ڈاکٹر یان نے کہا کہ انہیں خاموش رہنے اور اپنی تحقیق کو آگے نہ بڑھانے کی تاکید کی گئی تھی۔

فرار ہونے کے بعد ان کا سائبر حملوں کے ذریعے پیچھا کیا گیا اور اس کے گھر والوں کو تنگ کیا گیا۔ لاس اینجلس میں پہنچنے کے بعد ڈاکٹریان نے درخواست کی کہ انہیں واپس نہ بھیجا جائے ورنہ انہیں جان سے محروم کر دیا جائے گا۔

ایف بی آئی نے ڈاکٹریان کے دعوؤں کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div