Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

تحریک انصاف کا سندھ حکومت کیخلاف نیب میں جانے کا اعلان

کراچی :پاکستان تحریک انصاف نے سندھ حکومت کیخلاف قومی احتساب...
شائع 12 جولائ 2020 12:31pm

کراچی :پاکستان تحریک انصاف نے سندھ حکومت کیخلاف قومی احتساب بیورو(نیب)میں جانے کا اعلان کردیا۔

انصاف ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ حلیم عادل شیخ کا بلاوجہ میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے ، انہیں اس ملک کی سب سے بڑی بیماری زرداری اور ٹھٹہ شوگر ملز کو 100ارب دینے والے مراد علی شاہ کیوں نظر نہیں آتے۔

فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ سندھ حکو مت حلیم عادل کی دشمن بنی ہوئی ہے آج کوئی عزیر بلوچ نہیں ہےورنہ یہ بھی زندہ نہ ہوتے بحریہ کے مالک ملک ریاض کیخلاف بھی کاروائی ہونی چاہیئے،اس نے کراچی کو لوٹا اور برباد کیا ہے۔

رہنماء پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی کرپشن کےخلاف نیب میں کیس لےکرجارہےہیں ،قیادت نےکہا ہے کرپٹ افراد پارٹی میں نہیں رہیں گے،کل ایک آڈیو جاری ہوئی،فوری ایکشن لیا گیا ،سندھ میں جوکام ہوتاہے،52 فیصدرشوت لی جاری ہے،ہم میں سے کئی مسٹر10پرسنٹ نہیں ہے ،امتیازشیخ کیخلات تحقیقات ہونی چاہئیں۔

تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی تحقیقاتی ادارہ بلائےتوجانےکوتیارہوں،ابھی تک نیب کا نوٹس نہیں ملا،1991میں4ایکڑ زمین میں نے لی،ہرچیز ریکارڈ پر موجود ہیں،کوئی چیز غیر قانونی نہیں۔

حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے ایک نوٹس دیا ہے اس کا جواب دوں گا پتہ نہیں میرے خلاف اینٹی کرپشن کے ذریعے کاروائی ہو رہی ہے نیب کے ایک میسج پر حاضر ہوں گا،زمینوں کی لیز کی تحقیقات مجھ سے شروع کی جائے اب ہم بھی کورٹ جائیں گے۔

رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ منی بینک زندہ ہے اس سے پوچھ سکتے ہیں فشری کا آج پہلے سے برا حال ہے کروڑوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div