Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج یومِ شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے

سری نگر،اسلام آباد:جدوجہدِ آزادی کے عظیم شہدا ءکو خراج عقیدت...
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2020 10:51am

سری نگر،اسلام آباد:جدوجہدِ آزادی کے عظیم شہدا ءکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج یومِ شہدائے کشمیر منایا جارہا ہے ،وادی میں مکمل ہڑتال ہے جگہ جگہ قابض فوج کے کڑے پہرے ہیں ۔

مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کیخلاف کشمیری قیادت بھی یک زبان ہے،حریت قائدین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اوردیگررہنماؤں کا کال پروادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

حریت رہنما سید علی گیلانی نےکہا کہ کشمیری بھارتی مظالم کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے، آزادی کیلئےبہادر کشمیریوں کی جدوجہد جاری رہےگی۔

دوسری جانب انتہاپسند مودی سرکاراوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی،نہتے کشمیریوں کے پر امن مظاہروں کے ڈر اور تحریک آزادی کی آوازدبانے کیلئے قابض فوج اورپولیس کی بھاری نفری بڑھادی۔

قابض بھارتی فوج کا سری نگر، بڈگام، شوپیاں ، بارہ مولاسمیت مختلف اضلاع کا محاصرہ اور نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس دوران قابض فوج نےتحریک حریت جموں وکشمیرکےچیئرمین محمد اشرف صحرائی کو کالے قانون پبلک اینڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت سری نگر میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتارکرلیا۔

دنیا بھر کے کشمیری آج یوم شہداء کشمیر اس عزم کے ساتھ منا رہے ہیں کہ کہ تحریک آزادی کشمیر کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھی جائےگی، 89 سال قبل کشمیریوں کا کےی جانے والا ناحق خون آج بھی تروتازہ ہے۔

یوں تو مقبوضہ وادی آٹھ دہائیوں سے شہیدوں کے لہو کی گواہ ہے لیکن 13 جولائی1931ء کا دن کشمیریوں کی تاریخ کا ایک ایساخون آشام دن ہے جب سری نگر میں 22بے گناہ مسلمانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے تحریکِ آزادی کشمیر کی بنیاد رکھی۔

مرد مجاہد عبدالقدیر خان کے دیدار کیلئے مظلوم کشمیری سری نگر جیل کے باہر جمع تھے ، اسی دوران نماز ظہر کا وقت آیا تو انہیں نماز ادا کرنے کی اجازت بھی نہ ملی، ایسے میں ایک کشمیری اذان کیلئے اٹھا تو ڈوگرہ مہاراجہ کے سپاہی نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔

یکے بعد دیگرے 22 جانوں کا نذرانہ دے کر حریت پسندوں نے آذان مکمل کی، خون کی اس ہولی کیخلاف کشمیری ہر سال یوم شہدا مناتے ہیں اور عہد کرتے ہیں کہ آخری مسلمان کے آخری قطرہ خون تک آزادی کی جنگ جاری رہے گی۔

امن کی دشمن اور خون کی پیاسی مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کو گزشتہ سال 5اگست کے غیرقانونی اقدام کے بعد فوجی چھاونی میں تبدیل کررکھا ہے ۔

حریت قیادت نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آج وادی میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے،جس کا مقصد مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل کی فوری ضرورت پر زور دینا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div