Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

مقبوضہ کشمیرکی آزادی تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ مقبوضہ...
اپ ڈیٹ 13 جولائ 2020 10:58am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی کی حمایت جاری رکھے گا، بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے کا دن دور نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے یوم شہدائے کشمیر پراپنے بیان میں کشمیری شہداء اور تحریک کے جانثاروں کو سلام پیش کیا ۔

وزیراعظم نے کہاکہ بھارت نے جموں وکشمیرپر غیرقانونی اور ظالمانہ قبضہ کررکھا ہے، 13جولائی 1931 کے شہداء آج کی تحریک آزادی کے بانی تھے،مقبوضہ کشمیرکی آزادی کا دن دور نہیں ،آزادی کی خاطر کشمیری نسل درنسل قربانیاں دے رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہندوتوا حکومت کی کشمیریوں کی آبادی کے تناسب اور شناخت کے خاتمے کیلئے کشمیری سینہ سپرہیں،آج کشمیری جرات سے ہندوتوا بالادستی کیخلاف جدوجہد کر رہے ہیں،ہندوتوا بالادستی کا مقصد آبادی میں تناسب تبدیل کرکےکشمیریوں کا صفایا کرنا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہندوتوابالادستی کامقصدکشمیریوں کی شناخت مٹاناہے،یوم شہدائےکشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف کشمیریوں کی جدوجہد کوسلام پیش کرتا ہوں، موجودہ کشمیری مزاحمت 13 جولائی 1931 کے شہدا کی جدوجہدکا تسلسل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نےہمیشہ کشمیریوں کی حق خودارادیت کی حمایت کی ہےاورمقبوضہ کشمیرکی بھارت سے آزادی تک کشمیریوں کی تحریک کی حمایت جاری رکھیں گے۔