Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ،بچی سمیت 5 افراد زخمی

راولپنڈی:بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی )پر بلااشتعال...
شائع 13 جولائ 2020 12:07pm

راولپنڈی:بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی )پر بلااشتعال فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میں 11سالہ بچی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے،پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق،بھارت کی جانب سے ایک بارپھرلائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی ، بھارتی فوج نے رکھ چکری سیکٹرکے بعد کھوئی رتہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کونشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی کھوئی رتہ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ سے 11سالہ بچی اورخاتون سمیت 5افراد زخمی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور اورمؤثرجواب دیا گیا، پاک فوج نے فائرنگ کرنےوالی بھارتی چیک پوسٹوں کونشانہ بنایا۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھارتی فوج نے رکھ چکری سیکٹر میں شہری آبادی کو بلا اشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس میں بزرگ خاتون زخمی ہوگئی ہیں جبکہ بھارت رواں سال اب تک سیزفائر کی 1643 بار خلاف ورزیاں کر چکا ہے۔