Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

ملک بھرمیں ایس او پیزکی6ہزار498خلاف ورزیاں،دکانیں اورمارکیٹیں سیل

اسلام آباد:عوامی تحفظ کیلئے صحت ضابطہ کار پرعملدرآمد جاری ہے،...
شائع 13 جولائ 2020 02:24pm

اسلام آباد:عوامی تحفظ کیلئے صحت ضابطہ کار پرعملدرآمد جاری ہے، ملک بھرمیں 6 ہزار498 خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں جبکہ سینکڑوں گاڑیوں کوجرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ دکانیں اور مارکیٹیں سیل کی گئی۔

انسداد کورونا وائرس کے ایس اوپیزکویقینی بنانے کیلئے حکومت کی کارروائی جاری ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں 6 ہزار 498 خلاف ورزیاں ریکارڈ ہوئیں ،441 سے زیادہ دکانیں، مارکیٹس سیل کی گئیں جبکہ 1231 گاڑیاں بند اور جرمانے عائد کئے گئے ۔ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں پنجاب میں رپورٹ ہوئیں ، جہاں 2 ہزار 845 خلاف ورزیوں پر225 دکانیں اور مارکیٹس سیل کی گئیں 671 گاڑیاں پر جرمانے کئے گئے ۔

خیبرپختونخوامیں 2 ہزار 227 ، بلوچستان 586، سندھ 551 ،آزاد کشمیر 221 گلگت بلتستان میں 120 وراسلام آباد میں 48 خلاف ورزیوں ریکارڈ کی گئیں۔

انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے دکانیں و مارکیٹس سیل جبکہ ٹرانسپورٹرزکو جرمانے کئے۔