Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

سینیٹ :آرٹیکل 160 کی شق 3الف میں مزید ترمیم کی تحریک مسترد

اسلام آباد:سینیٹ نے آرٹیکل 160 کی شق 3الف میں مزید ترمیم کی تحریک...
شائع 13 جولائ 2020 03:07pm

اسلام آباد:سینیٹ نے آرٹیکل 160 کی شق 3الف میں مزید ترمیم کی تحریک کثرت رائے سے مسترد کردی۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا،پیپلزپارٹی سمیت دیگر اراکین نے این ایف سی ایوارڈ سے متعلق تشویش پراظہارخیال کیا ۔

بحث کے دوران حکومتی اوراپوزیشن اراکین میں سخت جملوں اورالزامات کا تبادلہ ہوا۔

بیرسٹرسیف نے کہاکہ مجوزہ ترمیم کے مطابق نئے این ایف سی میں صوبوں کا حصہ پہلے سے کم نہ کرنے سے متعلق تجویزدی گئی ، قومی فنانس کمیشن وفاق کی ضروریات اورواجبات کا جائزہ لےکرتبدیلی کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ این ایف سی صوبوں کے بھی کوئی ضروریات اورواجبات کا جائزہ لے گا اورتبدیلی کرے گا،صدارتی آرڈینس کے مطابق صوبوں کی کمی کووفاق اپنے حصہ سے پورا کرے گا وفاق کا زیادہ ترحصہ صوبوں کوجا رہا ہے۔

سینٹررضا ربانی اورشیری رحمان نے کہا کہ 47سے اشرفیہ اسلام آباد اورکراچی پرقبضہ کی کوشش کررہی اس دفعہ آئی ایم ایف بھی شامل ہوگیا ،18ویں ترمیم قوم پرستوں کوپہاڑوں سے اتارکرمیز پر لایا ،18 ویں ترمیم پر شب خون مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سنیٹرمشاہداللہ خان نے کہا کہ صدارتی نظام لانے یا 18ویں ترمیم ختم کرنے کخلااف ہیں ۔

عثمان کاکڑ نے کہا کہ 18ویں ترمیم نے صوبوں کوحقوق دیئے،غلامی قبول نہیں جبکہ عبدالغفورحیدری نے کہا کہ طےشدہ امورکودوبارہ نہیں چھیڑنا مناسب نہیں ۔

سینیٹرفیصل جاوید نے جواب دیا کہ 18ویں ترمیم کا کریڈٹ پی پی کوجاتاہے لیکن جائزہ لیا جا سکتاہے ۔

چیئرمین کی طرف سے بل پیش کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کی گئی،این ایف سی ایوارڈ میں ترمیم سے متعلقہ بیرسٹر سیف خے بل کے حق میں 17جبکہ مخالفت میں 25ووٹ آئے ۔