Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پی ٹی آئی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے،بلاول

پی پی چیئرمین بلاول بھتو نے کہا ہے کہ وفاق این ایف سی پر حملہ...
شائع 13 جولائ 2020 07:01pm

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ وفاق این ایف سی پر حملہ کررہا ہے، پی ٹی آئی حکومت تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیرامیڈکس کیلئے ہم نے رسک الاؤنس کا اعلان کیا، ہمارا فارمولہ ہر صوبے میں اپنایا جائے، سندھ حکومت کو طرح باقی صوبے بھی انہیں رسک الاؤنس دیں۔

بلاول نے مزید کہا کہ آپ پیرامیڈکس کو سہولت دینے کیلئے تیار نہیں تو کیا کرنے کیلئے تیار ہیں؟ پبلک ہیلتھ پر پاکستان کے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا گیا، ٹڈی دل اور سیاسی انجیرنیئرنگ کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ یہ لوگ این ایف سی پر حملہ کررہے ہیں، وفاقی حکومت ٹیکس کلیکشن کا ٹارگٹ پورا نہیں کرسکی، پاکستان کےمفاد کے ساتھ نہ کھیلیں۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا کرپشن پر ڈرامہ چل رہا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان کی تاریخ میں کرپٹ ترین حکومت ہے، یہ پی ٹی آئی کا آڈیٹر جنرل کی اپنی رپورٹ ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آڈیٹر جنرل کہتا ہے 270 ارب روپے کی گڑ بڑ ہوئی ہے، عمران خان نے مشرف کی ایمنسٹی اسکیم کا فائدہ اٹھایا، مشرف کا پہلا این آر او عمران خان کیلئے تھا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان کے والد کو کرپشن کی وجہ سے نوکری سے نکالا گیا، اب عمران خان کرپشن کے ریکارڈ توڑ رہا ہے، سلائی مشین سے نیویارک میں عمارتیں کھڑی ہورہی ہیں۔

انہوں نے سوال پوچھا کہ علیمہ خان کی منی ٹریل کہاں ہے، جہانگیر ترین تو پہلے سے ہی غائب ہے،اب وہ بھی بھگوڑا بن گیا ہے، حج میں کرپشن، پی آئی اے میں کرپشن، انکی کرپشن کی وجہ سے پی آئی اے کے جہاز کہیں نہیں جاسکتے، جعلی ڈگریوں کے غلط الزام پر پی آئی اے کو بٹھا دیا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ پورا پنجاب جادو اور کرپشن پر چل رہا ہے، پوچھیں کون اپوائنٹمنٹ کرتا ہے اور پیسہ کہاں جاتا ہے، بلین ٹری سونامی اور مالم جبہ میں کرپشن، میڈیا چپ، نیب چپ، الیکشن کمیشن تاریخ پر تاریخ دیتا ہے، چینی، آٹا ، تیل پر کرپشن، میڈیا خاموش ہے، ہم کرپٹ اور یہ فرشتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اب سلیکٹرز کو بھی جواب دینا پڑے گا، نیب کے چیئرمین کو یہ کیوں نظر نہیں آتا، بی آر ٹی کرپشن کا سفید ہاتھی ہے، علی زیدی کا فرنٹ مین بی آر ٹی کا کنٹریکٹر ہے، عمران خان کا کچن تو علی زیدی چلاتا ہے۔

بلاول نے مزید کہا کہ ایک پاکستان میں کیسے دو نظام ہیں، سندھ کا وزیراعلی اسلام آباد میں پیشیاں بھگتتا ہے، بی آر ٹی سے اسٹے ہٹاؤ اور نیب کا کیس چلے ،ہمارے ادارے کرپشن میں معاونت کررہے ہیں، ریاست عمران خان کے اے ٹی ایم ابراج گروپ کی معاونت کررہی ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی رپورٹ میں ہے کہ ابراج گروپ ٹیکس چوری کررہا ہے،اس معاملے پر کوئی بات کرنے کیلئے تیار نہیں، ابراج تو عمران خان کی اے ٹی ایم ہے۔