Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

کراچی میں لوڈشیڈنگ، نیپرا ٹیم نے کام شروع کردیا

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے...
شائع 13 جولائ 2020 07:14pm

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے نیپرا کی حقائق اکھٹا کرنے والی ٹیم نے کراچی پہنچ کر کام کرنا شروع کردیا ۔

یہ ٹیم نیپرا اتھارٹی کو ایک ہفتے میں جامع رپورٹ پیش کرے گی ۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی حکام نے کراچی میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے معاملے کا جائزہ لینے کیلیے قائم چار رکنی تحقیقاتی ٹیم نے کام شروع کر دیا ۔

نیپرا کی ٹیم کل کراچی پہنچی اورآج صبح سے کام شروع کردیا۔ نیپرا نے جمعہ کو عوامی سماعت میں متعدد شکایات کے بعد کراچی میں اپنی خصوصی جائزہ ٹیم بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔

کراچی میں اوور لوڈ شیڈنگ کے معاملے پرڈی جی مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی قائم کی گئی تھی ۔

کمیٹی کے ممبران کوفوری طورپر کراچی جا کر انکوائری کرنے کا حکم دیا گیا تھا، ٹیم اتھارٹی کو ایک ہفتے میں جامع رپورٹ پیش کرے گی، نیپرا اتھارٹی اس رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی کرے گی ۔