Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

خیرسگالی کے طور پر بلوچستان میں منصوبے شروع کیے،بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ...
شائع 13 جولائ 2020 07:25pm

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے خیر سگالی کے طو رپر بلوچستان میں مختلف منصوبے شروع کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے بلوچستان کے وزیر صنعت حاجی محمد خان طور اتمن خیل کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں عثمان بزدار نے کہا کہ ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ساتھ بلوچستان کی ترقی بھی عزیز ہے-عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ دونوں صوبو ں کے درمیان صنعت و تجارت کو فروغ دیاجائے گا- انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان او رپنجاب کی سرحد پر انڈسٹریل زون بنانے کی تجویز کاجائزہ لے رہے ہیں - پنجاب حکومت نے خیر سگالی کے طو رپر بلوچستان میں مختلف منصوبے شروع کئے ہیں - حکومت پنجاب گوادر میں پنجاب ہاؤس اور تفتان میں زائرین کے لئے سنٹر بنائے گی- خاران میں حکومت پنجاب کی طرف سے ٹیکنیکل کالج اسی سال مکمل ہوجائے گا- عثمان بزدار بزدار کا کہنا تھا کہ موسیٰ خیل میں بینک آف پنجاب کی برانچ ، ریسکیو 1122سنٹر، کالج کیلئے ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولتیں فراہم کررہے ہیں- جبکہ بلوچستان میں دل کے امراض کا ہسپتال بھی بنایا جائے گا- تربت میں 100بیڈ کا ہسپتال حکومت پنجاب بنانے گی-

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ جنوبی پنجاب کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی تعینات کر دئیے ہیں ۔ پنجاب اب پہلے سے بہت بہتر نظر آتا ہے-