Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

اسمال اور میڈیم بزنس کو قرض دینے کا اعلان

بلاول بھٹوزرداری نے ‏اسمال اور میڈیم بزنس کو قرض دینے کا اعلان...
شائع 13 جولائ 2020 07:32pm

بلاول بھٹوزرداری نے ‏اسمال اور میڈیم بزنس کو قرض دینے کا اعلان کردیا۔ بلاول کا کہنا تھا کہ ‏غریب کسانوں کیلیے سبسڈی دی جائےگی،‏کسانوں کو بیج کی خریداری اور کھاد میں سبسڈی دیں گے۔

بلاول بھٹوزرداری نے مزید کہا کہ ‏جن علاقوں میں پانی کی کمی ہے وہاں بھی سبسڈی دی جائیگی،‏ کسانوں کیلیےسولر ٹیوب ویل لگا رہےہیں۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ‏کورونا سے جتنے لوگ متاثر اور انتقال کرجائیں گےمعیشت کا اتنا ہی نقصان ہوگا، ‏آج کئی لوگ بیروز گار ہورہےہیں۔

بلاول نے مزید کہاکہ ‏اگر لاک ڈاؤن میں کوئی بیروزگار ہوجاتاہے تو بجٹ میں ایسےگھرانوں کی سپورٹ کیلیےبجٹ میں حصہ رکھاہے، ‏سندھ حکومت نے پہلی بار بجٹ میں کوئی نئی اسکیم نہیں رکھی۔ ان کاکہنا تھا کہ ‏کوروناسےمتاثرہ لوگ اگر علاج افورڈنہیں کرسکتے تو سندھ حکومت مفت علاج کرائیگی، ‏جو لوگ ہم پر گورننس کا الزام لگاتے تھے آج موازنہ کرلیں، ‏سندھ میں کورونا کی ٹیسٹنگ صلاحیت تمام صوبوں سے زیادہ ہے،‏سندھ میں آئی سی یوز اور ایچ ڈی یوز کی تعداد بھی زیادہ ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ ‏پی ٹی آئی کی جہاں حکومت ہے وہاں جان بوجھ کرٹیسٹنگ کم کی جارہی ہے، ‏ہم بہت مشکلات کا سامنا کررہےہیں۔