Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پشاور: مویشی منڈی شہروں میں لگانے پر پابندی

پشاور میں کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر شہری علاقوں میں مویشی...
شائع 13 جولائ 2020 08:00pm

پشاور میں کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر شہری علاقوں میں مویشی منڈیا لگانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پشاور کے شہری علاقوں میں مویشی منڈیا لگانے پر پابندی ہوگی۔

رنگ روڈ کے اندر بھی جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔

مویشی منڈی کا کنٹریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ پلان کے مطابق منڈی لگائے گا، مویشی منڈیوں میں حکومتی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق مویشی منڈی میں سیفٹی ماسک کے بغیر داخلہ پر پابندی عائد ہوگی جبکہ کم عمر بچوں اور پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کے منڈیوں میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

حقیقیت میں مویشی منڈی میں احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد تو دور کی بات شہری تو سیفٹی ماسک تک نہیں پہن رہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی بھی تصاویر تک محدود ہے۔