Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

عزیر بلوچ کے بھتے میں بلاول کے خاندان کا حصہ تھا، مراد سعید

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کے بھتے میں بلاول کے...
شائع 13 جولائ 2020 09:16pm

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کے بھتے میں بلاول کے پورے خاندان کا حصہ تھا ، فرزندان زرداری نے آج کرپشن کی بات کی ہے۔

مراد سعید نے بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے اپنی بوکھلاہٹ کا اظہار کیا، بلاول بھٹو کیجانب سے میڈیا پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔

مرادسعید نے سوال اٹھایا کہ بلاول بھٹو کی بوکھلاہٹ کی وجہ کیا ہے؟ بلاول کی ڈیبیٹ کے چیلنج پر پورے پاکستان کو ہنسی آرہی تھی، پارلیمنٹ کا اجلاس ہو تو اسپیکر دروازے بند کردیا کریں، تاکہ بلاول بھٹو زرداری راہ فرار اختیار نہ کریں۔

مراد سعید نے مزید کہا کہ نہ یہ سوال سن سکتے ہیں نہ انکے پاس کوئی جواب ہوتا ہے، بلاول نے اگر پارلیمنٹ میں بحث کرنی ہے تو خوش آمدید کہتے ہیں، لیکن بلاول پارلیمنٹ سے نو دو گیارہ نہ ہوں۔

مرادسعید کا کہنا تھا کہ کسی میڈیا ہاؤس یا پرگرام پر بحت کرنی ہے تو وہاں بھی تیار ہیں، عوام کو پرچی پر آنے رٹہ لگانے والے سیاستدان اور سیاسی ورکر کا پتہ چلے۔

مرادسعید کاکہنا تھا کہ فرزند زرداری آج کرپشن کی بات کررہا تھا، سندھ کی ترقی کا پیسہ کسطرح جعلی اکاؤنٹس میں گیا؟ تھر میں بھوک و افلاس سے بچے مررہے ہیں۔

مراد سعید نے مزید کہا کہ عمران خان سپریم کورٹ کی طرف سے صادق اور امین ڈکلیئر ہوچکے ہیں، فرزند زرداری اور ایان علی کے ٹکٹس کے پیسے بھی ایک ہی اکاؤنٹس سے ادا ہوتے ہیں، انکے کچن کا خرچہ جعلی اکاؤنٹس سے چلتا ہے۔

مرادسعیدکا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں 98 فیصد بے قاعدگیوں میں کمی آچکی ہے۔

مرادسعید نے مزید کہا کہ زرداری اور نوازشریف کی حکومتوں میں پی آئی اے کا خسارہ بڑھا، انکی حکومت میں پاکستان ریلوے خسارے میں چلا گیا، اداروں کی حالت یہ کردی کہ جو ایک خریدا کا دوسرا مفت دیا جائے گا۔

مرادسعید کا کہنا تھا کہ آج بھارت میں 12 کروڑ لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں، پورے سندھ میں کسی کو پتہ نہیں راشن کسے دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بھوک کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات تھر میں ہوتی ہیں، فالودے، سموسے اور پکوڑے والے کے اکاؤنٹ نکلے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ بوکھلا گئے ہیں، اب گالیاں بک رہے ہیں، آج وزیراعظم کی بہن کے بارے میں بھی بات کی، عزیربلوچ کہتا ہے لیاری میں اپنی مرضی کی پولیس تعینات کرائی، عزیرکے بھتے میں آپکے پورے خاندان کو حصہ ملتا تھا۔