Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کشمیرکی آزادی کےبغیرخطےمیں امن کا خواب پورانہیں ہوسکتا،گورنرپنجاب

لاہور:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ 8 لاکھ بھارتی فوج...
شائع 14 جولائ 2020 10:22am

لاہور:گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ 8 لاکھ بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیری عوام کا محاصرہ کر رکھا ہے،بھارتی ریاستی دہشتگردی پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی بھی ظلم ہے،کشمیر کی آزادی کے بغیر خطے میں امن کے قیام کا خواب پورانہیں ہوسکتا۔

لاہور میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہناتھا کہ حکومتی پالیسیوں کا محور غریب طبقے کی فلاح و بہبود ہے، اداروں میں شفافیت اور استحکام کو یقینی بنایا جارہا ہے،تعمیرات کے شعبے میں حکومت نے ملکی تاریخ کا بہترین پیکج دیا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی ایمانداری پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ کشمیری پوچھ رہے ہیں کہاں ہیں اقوام متحدہ ؟کہاں ہے او آئی سی،8 لاکھ بھارتی فوج نے 80 لاکھ کشمیری عوام کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

چوہدری سرور نے مزید کہا کہ بھارتی ریاستی دہشتگردی پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی بھی ظلم ہے ،کشمیر کی آزادی کے بغیر خطے میں امن کے قیام کا خواب پورانہیں ہوسکتا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div