Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

صومالیہ: آرمی چیف خودکش کار بم دھماکے میں بال بال بچ گئے

صومالیہ کی فوج کے سربراہ دارالحکومت مقدیشو میں ایک خودکش کار بم...
شائع 14 جولائ 2020 11:22am
صومالی سیکیورٹی اہل کار دارالحکومت مقدیشو میں بم دھماکے میں تباہ شدہ کار کا معائنہ کررہے ہیں
صومالی سیکیورٹی اہل کار دارالحکومت مقدیشو میں بم دھماکے میں تباہ شدہ کار کا معائنہ کررہے ہیں

صومالیہ کی فوج کے سربراہ دارالحکومت مقدیشو میں ایک خودکش کار بم حملے میں بال بال بچ گئے، جبکہ ایک شہری ہلاک ہوگیا ہے۔ القاعدہ سے وابستہ شدت پسند گروپ الشباب نے اس خود کش حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا کیا دعویٰ ہے۔

صومالی فوج کے ترجمان کرنل عبدیقانی علی نے بتایا ہے کہ پیر کو آرمی چیف جنرل یوسف ریغ مقدیشو کے علاقے حدان میں واقع ایک فوجی اسپتال کے نزدیک سے گزر رہے تھے، اس دوران خودکش بمبار نے اپنی بارود سے بھری کار کو ان کے قافلے میں شامل گاڑیوں سے تیزی سے ٹکرانے کی کوشش کی۔

ترجمان کے مطابق کار نزدیک آنے پر فوجی سربراہ کے محافظوں نے خودکش بمبار پر فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگیا اور اس کی کار دھماکے سے پھٹ گئی ہے۔تاہم فوجی کمانڈر اور ان کے محفوظ دھماکے میں محفوظ رہے ہیں۔

مقدیشو کی آمین ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ اس نے بم دھماکے کی جگہ سے ایک شہری کی لاش اٹھائی ہے۔

الشباب کی فوجی کارروائیوں کے ترجمان عبدیاسیس ابو مصعب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ ہم نے مقدیشو میں ایک فدائی کارروائی کی ہے۔اس کا ہدف سینیر فوجی کمانڈروں کا قافلہ تھا۔‘‘

واضح رہے کہ الشباب کے جنگجو آئے دن مقدیشو اور اس کے نواحی علاقوں میں اس طرح کے بم حملے کرتے رہتے ہیں۔

یہ انتہا پسند گروپ 2008ء سے صومالیہ کی مرکزی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے مسلح کارروائیاں کررہا ہے اور وہ خانہ جنگی کا شکار ملک میں اپنی سخت گیر حکومت قائم کرنا چاہتا ہے۔

اس نے سیکیورٹی حکام اور حکومتی عہدے داروں پر اب تک بیسیوں بم حملے کیے ہیں۔ان میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div