Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

امریکی ائیرکرافٹ کیرئیر پر دھماکہ، آگ بے قابو، پورا جہاز لپیٹ میں

گزشتہ روز ایک دھماکے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آنے والے امریکی ...
شائع 14 جولائ 2020 11:42am

گزشتہ روز ایک دھماکے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آنے والے امریکی بحری جہاز پر لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا۔ آگ کےشعلے مسلسل دوسرے روز بھی بلند ہو رہے ہیں۔

امریکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ نے جنگی بحری جہازکے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور دھویں کے بادل پورے شہر کی فضا پر چھائے ہوئے ہیں۔

حکام نے انکشاف کیا ہے کہ جس وقت آگ لگی اس وقت جہاز پر موجود آگ پر قابو پانے والا سسٹم ناکارہ ہوچکا تھا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق بحری جہاز پر آگ سے ہونے والے نقصانات کا اتنا اثر پڑا ہے کہ وہ اب ایک جانب جھکنے لگا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بحری جہاز سے اٹھنے والا دھواں پورے سین ڈیاگو شہر کی فضا میں موجود ہے اور حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کے دھویں سے بچنے کے لیے گھرو ں میں محفوظ رہیں۔

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو کی بندرگاہ پر لنگر انداز امریکی بحریہ کے جنگی جہاز 'بون ہوم رچرڈ' پر آگ گزشتہ روز ایک زور دار دھماکے کے بعد لگی تھی۔ ب

رطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق سان ڈیاگو کے فائر ریسکیو ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی جہاز 'بون ہوم رچرڈ' معمول کے معائنے کے لیے لنگر انداز تھا جب اس میں اتوار کی صبح مقامی وقت کے مطابق آٹھ بج کر 30 منٹ پر دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔

واقعے سے متعلق صحافیوں سے گفتگو میں ریئر ایڈمرل فلپ سوبیک نے بتایا کہ دھماکے کی وجہ گرمی کی شدت کے سبب پیدا ہونے والا ہوا کا دباؤ تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ دھماکہ فیول یا بارودی مواد کے پھٹنے کی وجہ سے نہیں ہوا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div