جنت مرزا نے اپنی مبینہ غیر اخلاقی تصاویر کے معاملے پرخاموشی توڑدی
سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی بدولت شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی جنت مرزا نے اُن سے منسوب کی جانے سے نامناسب تصاویر کے معاملے پر خاموشی توڑدی۔
پاکستان کی مشہور و معروف ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ 'پہلے گانا آرہا تھا تو اکاؤنٹ ہیک کرلیا، پھر جس دن گانا آیا اُس دن اکاؤنٹ کو بند کروادیا اور اب مووی آرہی ہے تو تصاویر فوٹوشاپ کرکے لگائی جارہی ہیں'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اتنا بھی کیا کسی کی کامیابی سے حسد کرنا؟ جس لڑکی کو میرا نام دے کر تصاویر لگارہے ہو اُسی کی عزت کا خیال کرلو'۔
انہوں نے مزید لکھا کہ 'میری اپنے فالوورز سے اپیل ہے کہ اس وقت میرے ساتھ رہیں تاکہ اہم ان حاسد لوگوں کا مقابلہ کرسکیں'۔
ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں 2019 میں وائرل ہونے والی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 'پہلے 2019 میں یہ لگاکے مجھے دنیا کے سامنے شرمندہ کیا اور اب دوبارہ کسی اور لڑکی سے میرا چہرہ ملاکر مجھے گندا کیا جارہا ہے، مطلب کیوں بھائی؟'

انہوں نے مزید لکھا کہ 'یہ جو کوئی بھی تصاویر اور ویڈیوز کو میرا نام لے کر کہیں بھی مینشن کرے گا اُس کے انجام کا فیصلہ میں خود کروں گی، مجھے کوئی خوف نہیں۔ میرا اللہ جانتا ہے میں کیسی ہوں'۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔