Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر قرار

حیدرآباد ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ گذشتہ...
شائع 15 جولائ 2020 07:07pm

حیدرآباد ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ گذشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران دودھ دینے والے جانوروں اور ان کی خوراک کی قیمتوں میں پچاس فیصد اضافہ ہوچکا ہے جس کے باعث دودھ کے نرخوں میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی جتوئی اور دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ماہ فروری میں بھی انھوں نے دودھ کے نئے نرخوں کا مطالبہ کیا تھا جسے انتظامیہ نے بزور طاقت نافذ نہیں ہونے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ اٹھارہ ماہ کے دوران مویشیوں کے ساتھ ساتھ ان کی خوراک اور ادویات کی قیمتوں میں پچاس فیصد اضافہ ہوچکا ہے جس کے باعث دودھ کی پروڈکشن بھی تیس فیصد کم ہو گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر دودھ کی قیمتوں میں فوری اضافہ نہیں کیا گیا تو اس صنعت سے وابستہ ہزاروں افراد بے روزگار ہو جائیں گے جبکہ عوام بھی سستے اور معیاری دودھ سے محروم ہو جائیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div