مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 3کشمیریوں کو شہید کردیا
سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں،ضلع کلگام میں تلاشی اور محاصرے کے دوران قابض فوج نے فائرنگ کرکے 3کشمیریوں کو شہید کردیا۔
مقبوضہ وادی میں مودی سرکارکی بربریت اور ریاستی دہشتگردی جاری ہے،بھارتی قابض فوج نے نہتے کشمیریوں پر ایک بار پھرگولیوں کی بوچھاڑ کردی ، وادی میں شہادت اورپکڑدھکڑکا سلسلسہ بھی جاری ہے۔
قابض بھارتی فوج نے ضلع کلگام میں نام نہادسرچ آپریشن کےدوران فائرنگ کرکے 3کشمیری نوجوانوں کوشہیدکردیا۔
کشمیر میڈیا کے مطابق قابض فوج کا مختلف علاقوں میں محاصرےکی آڑ میں گھر گھر تلاشی اور کشمیریوں کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ جاری ہے وادی کے مختلف علاقوں سےاب تک درجنوں نہتے کشمیریوں گرفتار کیا جاچکا ہے ۔
حریت رہنما سید علی گیلانی نے گرفتایوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کے یہ اوچھے ہتھکنڈے جذبہ تحریک آزادی کوکچل نہیں سکتے ،کشمیری حق خودارادیت کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔