کورونا ،برازیل اور بھارت میں صورتحال تشویشناک
برازیل اور بھارت میں کورونا کے باعث صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔
برازیل میں ہلاکتیں اٹھہتر ہزارآٹھ سو سے تجاوز کرگئیں.بھارت میں بھی کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
دنیا کےبیشترممالک تاحال کورونا کی زد میں ہیں اور بھارت اوربرازیل میں وائرس کے وار تیز ہوگئے ہیں۔
بھارت میں چوبیس گھنٹوں میں وائرس کے انتالیس ہزارسےزائد ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے، متاثرین دس لاکھ ستتر ہزارجبکہ پانچ سوچالیس مزید اموات سے تعداد چھبیس ہزار آٹھ سو سے تجاوزکرگئی۔
مہاراشٹرا میں تین لاکھ جبکہ ممبئی میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ۔
بہار، گووا ،اتر پردیش ، کرناٹکا سمیت کئی ریاستوں میں تاحال لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
برازیل میں بھی یومیہ تیس ہزار کیسز رپورٹ ہونے پرصورتحال سنگین ہے۔
بیس لاکھ پچھترہزا رسےزائدافراد وائرس سے متاثر ہیں جبکہ ہلاکتیں اٹھہتر ہزارآٹھ سو سے تجاوز کرگئیں۔ جوڑے نےکورونا سےبچنے کےلیےخلائی سوٹ زیب تن کیا۔
جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کے وارمیں شدت آنے لگی۔اب تک چارہزار نوسواڑتالیس افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے وائرس کے تین لاکھ پچاس ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔