Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سندھ حکومت پر بجلی چوروں کی پشت پناہی کا الزام

ترجمان وزارت توانائی نے سندھ حکومت پر بڑا الزام لگا دیا۔ ترجمان...
شائع 19 جولائ 2020 11:21pm

ترجمان وزارت توانائی نے سندھ حکومت پر بڑا الزام لگا دیا۔

ترجمان وزارت توانائی کہتے ہیں سندھ حکومت بجلی چوروں کی پشت پناہی کررہی ہے،انکے خلاف ایف آئی آر تک درج نہیں کرنے دیتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی بلاتعطل ترسیل کیلئے بجلی چوری ختم کرنے کی شرط رکھ دی۔ ترجمان وزارت توانائی کے مطابق سندھ حکومت مقدمہ درج کرنے بھی نہیں دیتی۔

سندھ حکومت نے مشترکہ ملکی مفادات کو سیاست کی نذر کیا۔ صوبائی حکومت نے بااثرافراد کے خلاف بجلی چوری کی کارروائیوں پر پشت پناہی کی۔

ترجمان وزارت توانائی نے سندھ کے وزیرتوانائی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا بجلی مفت بنتی ہے اور نہ ہی مفت تقسیم کی جا سکتی ہے،سندھ حکومت نے وفاق کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو کبھی تعاون فراہم نہیں کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری سے نقصانات کی بنیاد پر ہی لوڈمینجمنٹ کی جاتی ہے،سسٹم میں وافرمقدار میں بجلی موجود ہے،بجلی چوری ختم کریں اور بلا تعطل بجلی حاصل کریں۔

ترجمان وزارت توانائی نے کہا ایک طرف بجلی چوری کو فروغ دینے اوردوسری طرف اسی کے نتیجے میں ہونے والی لوڈمینجمنٹ کے خلاف سیاسی بیان بازی سے عوام کو دھوکا نہیں دیا جاسکتا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div