پاکستان کی ویٹرن اداکارہ روبینہ اشرف روبصحت، گھر منتقل
پاکستان کی ویٹرن اداکارہ روبینہ اشرف روبصحت ہونے کے بعد گھر...
پاکستان کی ویٹرن اداکارہ روبینہ اشرف روبصحت ہونے کے بعد گھر منتقل، اداکارہ کی بیٹی منیٰ طارق نے اس بات کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق روبینہ اشرف کورونا وائرس سے جنگ جیتنے میں کامیاب ہوگئیں، وہ ایک ماہ سے زائد عرصہ اسپتال میں رہنے کے بعد گھر پہنچ گئیں۔
اداکارہ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد یہ خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں کہ ان کی حالت تشویشناک ہے تاہم بیٹی نے ان باتوں کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ والدہ کی حالت دن بہ دن بہتر ہورہی ہے اور اب انہوں نے والدہ کی صحتیابی کی تصدیق کردی ہے۔
واضح رہے کہ کوویڈ میں مبتلا ہونے کے بعد مختلف شوبز شخصیات نے بھی روبینہ اشرف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی تھی۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.