Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ڈاکٹر نے امام الحق کو پریکٹس میچ میں بیٹنگ کی اجازت دے دی

ڈربی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر نے اوپنر امام الحق کو پریکٹس میچ...
شائع 25 جولائ 2020 07:13pm

ڈربی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر نے اوپنر امام الحق کو پریکٹس میچ میں بیٹنگ کی اجازت دے دی، چار روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کے پہلے روز فاسٹ بولر نسیم شاہ کی گیند امام الحق کے بائیں ہاتھ پرلگی تھی جس کی وجہ سے وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے۔

امام الحق نے دوسرے روز کھیل کے آغاز سے قبل بیٹنگ پریکٹس کی، دوسری جانب ڈربی میں بارش کی وجہ سے پریکٹس میچ کے دوسرے روز کا کھیل شروع نہیں ہوسکا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div