کراچی: ارشد پپو کیس،حبیب جان بلوچ اورفیصل پٹھان اشتہاری قرار
کراچی کی انسداددہشت گردی کی عدالت نےارشد پپو قتل کیس میں...
کراچی کی انسداددہشت گردی کی عدالت نےارشد پپو قتل کیس میں پیپلزامن کمیٹی کے حبیب جان بلوچ اورفیصل پٹھان اشتہاری قراردے دیا، وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔
انسداددہشت گردی عدالت میں ارشد پپو قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، عدالت نے پیپلزامن کمیٹی کے حبیب جان بلوچ اورفیصل پٹھان کو اشتہاری قراردیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں ۔ عدالت نے حکم دیا ہے دونوں ملزمان جب بھی جہاں ملیں انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ تفتیشی افسرنے عدالت کوبتایا۔
کیس میں مفرورملزم نورمحمد عرف بابا لاڈلا 2017 میں رینجرزمقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا،ملزم کی ہلاکت سے متعلق تھانہ بغدادی میں 2017 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔