Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کا مزید اضافہ

کراچی: سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کے...
شائع 27 جولائ 2020 08:35pm
کاروبار

کراچی: سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 5100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4372 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 23 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 6 ہزار 138 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 46 ڈالرز کے اضافے سے 1942 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2000 روپے کم ہے۔

-24 جولائی 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 18 ہزار 700 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1210 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 18 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 1 ہزار 766 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 14 ڈالرز کے اضافے سے 1896 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 1500 روپے کم تھی۔

-23 جولائی 2020 کے ریٹ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا مزید اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 17 ہزار 300 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1972 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا 1 لاکھ 17 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 566 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 26 ڈالرز کے اضافے سے 1882 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 4000 روپے کم تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div