Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں کمی

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں...
شائع 27 جولائ 2020 10:27pm
کاروبار

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔

کرنسی مارکیٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 39 پیسے سستا ہوکر 166 روپے 87 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے کم ہوئی اور 167 روپے پر فروخت ہوا۔

اس کے علاوہ کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی، 613 پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 38 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا، انڈیکس 38 ہزار 221 پر بند ہوئی۔

دوسری جانب فی تولہ سونا 5 ہزار 100 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ملک میں سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے فی تولہ سونا 5 ہزار 100 روپے کے اضافے سے نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 23 ہزار 800 روپے پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 372 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 6 ہزار 138 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کے اضافے سے 1942 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div