Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

طالبان کا افغانستان میں عید الاضحیٰ پر 3روزہ جنگ بندی کا اعلان

کابل: طالبان نے افغانستان میں عید الاضحیٰ پر 3روزہ جنگ بندی کا...
اپ ڈیٹ 29 جولائ 2020 11:42am

کابل: طالبان نے افغانستان میں عید الاضحیٰ پر 3روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا ۔

افغان طالبان کے اعلامیے کے مطابق جنگجوؤں کو افغان سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمےخلیل زاد اور افغان حکومت نےطالبان کے فیصلےکاخیر مقدم کیا۔

طالبان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان ایام میں اگر مخالف فریق کی جانب سے حملہ کیا جاتا ہے تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

افغان صدراشرف غنی نے بھی فوج کو جنگ بندی کی پاسداری کرتےہوئے عیدکے دوران عسکری کارروائیاں نہ کرنے کی ہدایت کردی ۔

اشرف غنی کا کہنا ہے کہ معاہدےکے مطابق 5ہزارطالبان قیدیوں کی رہائی جلدعمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ حکومت نے فروری میں امریکااورطالبان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت اصل میں ان قیدیوں کی رہائی کا وعدہ کیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div