Aaj TV News

COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 287,300 626
DEATHS 6,153 14

مکہ مکرمہ :سعودی عرب میں آج سے مناسک حج کی ادائیگی کا آغازہوگیا، کورونا وباءکے پیش نظر اس بارسعودی حکومت کی جانب سےخصوصی حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔

اے اللہ میں حاضرہوں، میں حاضر ہوں،زمین تا عرش ،صدائیں گونجنے لگیں،مناسک حج کی ادائیگی شروع ہوگئی۔

حجاج کرام مکہ مکرمہ سے منی پہنچ گئے،آج رات قیام کے بعدعازمین کل صبح نماز فجر کےبعد میدان عرفات روانہ ہوں گے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ اداکیاجائےگا ۔

رواں سال کورونا کے پیش نظرصرف ایک ہزارکے قریب عازمین فریضہ حج ادا کریں گے،جن میں 30 فیصدسعودی شہری جبکہ 70فیصدغیرملکی عازمین کرام شامل ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سعودی حکومت نے خصوصی انتظامات کئے ہیں، مقدس مقامات کی صفائی اور جراثیم کش اسپرے کو یقینی بنایا گیاہے۔

ایس اوپی کےتحت حجاج کرام کو مناسب فاصلہ اور ماسک لازمی پہننا ہوگا، طواف کے دوران خانہ کعبہ کو چھونے اورحجر اسود کو بوسہ دینے پر پابندی ہوگی۔