Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6لاکھ 63 ہزار 476 اموات

نیویارک :دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1کروڑ ...
شائع 29 جولائ 2020 11:30am

نیویارک :دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1کروڑ 68لاکھ 93ہزار سے زائد ہوگئی، اب تک موذی وائرس سے 6لاکھ 63ہزار 476اموات ہوچکی ہیں۔

دنیاکے مختلف ممالک میں تاحال کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،چین میں ایک بار پھرکورونا کی دوسری لہر میں شدت آگئی۔

کورونا وائرس کے 101نئے کیسز رپورٹ ہوگئے،گزشتہ ساڑھے 3ماہ کے دوران سامنے آنے والے کیسزکی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔

کورونا سے یومیہ ایک ہزارہلاکتوں کےبعد برازیل میں مجموعیی ہلاکتیں 90ہزارکےقریب پہنچ گئیں جبکہ 24لاکھ سے زائد افراد مہلک وائرس میں مبتلاہیں۔

ماہرین نے موسم سرما کی آمد پر صورتحال مزیدخراب ہونے کا خدشہ ظاہرکردیا جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے 34ہزار سے زائد افراد جان سے گئے۔

ادھرشمالی کوریا کے شہر کائیسونگ میں پہلاممکنہ کورونا کیس رپورٹ ہونےپرلاک ڈاؤن نافذکردیا گیا ،شہر میں اسکریننگ،ڈس انفیکشن کا عمل بھی جاری ہےجبکہ ٹیسٹ کٹس حفاظتی لباس اورطبی سامان فراہم کیاجانے لگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div