Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

آئی اس پی آر میں پیپلز لبریشن آرمی چائنہ کی 93ویں سالگرہ کی تقریب

چین کے پاکستان میں متعین ڈیفنس اتاشی میجر جنرل چن ونرانگ نے اپنے وَفد کے ہمراہ آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور تقریب میں شرکت کی۔
شائع 01 اگست 2020 07:40pm

پیپلز لبریشن آرمی چائنہ کے قیام کی93ویں سالگرہ کی آئی ایس پی آر میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔پاک ، چین دوستی کی عکاسی خصوصی نغمے کے ذریعے کی گئی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاک فوج اور پی ایل اے مضبوط اور مستحکم تعلقات سے وابستہ اور برادرانہ تعلقات کے حامل ہیں۔

چین کے پاکستان میں متعین ڈیفنس اتاشی میجر جنرل چن ونرانگ نے اپنے وَفد کے ہمراہ آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور تقریب میں شرکت کی۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے وَفد کو خو ش آمدید کہا۔سالگرہ کی تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے گئے۔

آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک فوج اور پی ایل اے مجموعی طور پر مضبوط اور مستحکم تعلقات سے وابستہ اور برادرانہ تعلقات کے حامل ہیں۔

چینی ڈیفنس اتاشی نے تقریب سے خطاب میں کہا چین اور پاکستان کے مابین تعلقات نہایت مستحکم ہیں۔ہر شعبے میں شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ مسلح افواج کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات دونوں ممالک کے مابین اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔

تقریب کے دوران تصویری نمائش میں پاک چین دوستی کی عکاس تصاویر کو دلکش انداز میں پیش کیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div