Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

فاسٹ بولر حارث رؤف نے انگلینڈ میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا

مانچسٹر: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے...
شائع 03 اگست 2020 12:56am

مانچسٹر: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف نے مانچسٹر میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حارث رؤف کا انگلینڈ میں لیا گیا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ بھی منفی آگیا ہے، جس کے بعد انہیں پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت مل گئی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد پی سی بی نے حارث رؤف کو بھی دورہ انگلینڈ کیلئے روانہ کردیا گیا تھا۔