Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بیرونی تجارت میں ایک ارب چون کروڑ ڈالر کا خسارہ

ملک کو بیرونی تجارت میں ایک ارب چون کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔...
شائع 04 اگست 2020 09:06pm
کاروبار

ملک کو بیرونی تجارت میں ایک ارب چون کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں پاکستان کو بیرونی تجارت میں ایک ارب چون کروڑ ڈالر خسارہ ہوا، جولائی کے دوران برآمدات میں پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔

برآمدی مالیت ایک ارب ننانوے کروڑ ڈالر رہی، جبکہ درآمدی حجم تین ارب چون کروڑ ڈالر رہا۔

مشیر تجارت نے ٹوئیٹ میں لکھا کہ جولائی میں برآمدات پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد بڑھ گئیں، گذشتہ چار ماہ سے برآمدات میں کمی دیکھی جارہی تھی، جولائی میں پاکستان نے ایک ارب ننانوے کروڑ ڈالر کی اشیا برآمد کیں۔

اس دوران درآمدی حجم تین ارب چون کروڑ ڈالر رہا،اس طرح جولائی میں ایک ارب چون کروڑ ڈالر تجارتی خسارہ ہوا۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا برآمدات میں اضافہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div