Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

شاہدخاقان عباسی کا ایک بار پھر نیب کو فوری بند کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد ایل این جی ریفرنس پر سماعت جج محمد بشیر کے رخصت پر...
اپ ڈیٹ 06 اگست 2020 10:57am

اسلام آباد:ایل این جی ریفرنس پر سماعت جج محمد بشیر کے رخصت پر ہونے کے باعث نہ ہو سکی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر نیب کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس ادارے کو فوری ختم نہ کیا گیا تو یہ ادارہ پاکستان کو ختم کر دے گا۔

ایل این جی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہونا تھی تاہم جج محمد بشیر رخصت پر ہونے کی وجہ سے ڈیوٹی جج اعظم خان نے سماعت بغیر کارروائی 7 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت نے نیب کو ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا آخری موقع دے رکھا تھا ۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2سال ہوگئے انکوائری ہو رہی ہے ابھی ریفرنس دائر نہیں ہوا، نیب کا مشکورہوں جس نے ارب پتی لوگوں کی لسٹ میں شامل کردیا ،پہلے ہی اپنی تمام بینک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ دے چکا ہوں، نیب کو 2سال بعد کیسے یاد آیا، انہیں پتہ ہی نہیں کہ ایم ڈی پی ایس او کو منسٹر نہیں لگاتا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے نیب کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ خلائی مخلوق اور محکمہ زراعت جیسے نام اسٹیبلشمنٹ کیلئے استعمال ہوتے ہیں، یہ تو پرانی بات ہے اب تو لوگ سیدھا نام لیتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div