Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ساڑھے پانچ ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے سپر سانک جیٹ کی تیاری شروع

ساڑھے پانچ ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے سپر سانک...
شائع 06 اگست 2020 11:31am
سائنس

ساڑھے پانچ ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والے سپر سانک جیٹ کی تیاری شروع کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق جدید ترین سپر سانک جیٹ سے سات گھنٹے کا سفر ڈیڑھ گھنٹے میں طے ہوجائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ ساڑھے پانچ ہزار کلومیٹر کے تیز رفتار سفر کا ٹکٹ ڈھائی لاکھ ڈالر یعنی 4 کروڑ تک کا ہو سکتا ہے۔ جہاز میں انیس مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی اوریہ ساٹھ ہزارفٹ کی اونچائی پر اڑے گا جو دوسرے کمرشل جہازوں کے مقابلے میں دگنی بلندی ہے۔

یہ جہاز کب تک مکمل ہوجائے گا اور کب اسے صارفین کیلئے پیش کیا جائے گا؟ اس حوالے سے ابھی کچھ بتایا نہیں گیا ہے لیکن امید کی جارہی ہے کہ آئندہ چند سالوں میں لوگ اس جہاز میں سفر کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ رہے کہ گزشتہ دنوں جاپان میں ایسی بلٹ ٹرین بنائی گئی ہے جو زلزلہ کے دوران بھی بغیر دشواری چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

بلٹ ٹرین کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ہنگامی صورت حال میں بھی یہ مسافروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کے لیے استعمال ہوسکتی ہے۔

ٹرین میں موجود لیتھیم بیٹری کسی بھی ہنگامی صورت میں ٹرین کو رکنے نہیں دیتی جبکہ ٹرین بغیر ایندھن کے خطرناک علاقہ سے محفوظ مقام پر خود بخود پہنچ سکتی ہے۔

تین سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی ریکارڈ رفتار سے چلنے والی یہ بلٹ ٹرین جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو اور شہر اوساکا کے درمیان چلتی ہے۔ٹرین میں آٹو میٹک کنٹرول اور بریکنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے جو کسی بھی ایمرجنسی میں فوری بریک لگانے میں استعمال ہوتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div