Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

کورونا صورتحال میں بہتری، تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

پاکستان میں کورونا کی صورتحال بہتر ہونے لگی،حکومت نے پندرہ...
شائع 06 اگست 2020 07:41pm

پاکستان میں کورونا کی صورتحال بہتر ہونے لگی،حکومت نے پندرہ ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا،سیاحتی علاقوں کو کل سے کھول دیا جائے گا۔

ریسٹورنٹس،ہوٹلز،سینما،تھیٹر اورپارکس دس اگست سے کھولے جائیں گے،شادی ہالز پندرہ ستمبر سے کھولنے کی اجازت ہوگی۔

وفاقی وزیر اسدعمر کہتے ہیں حکومت نے دس اگست کو ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت بھی دی ہے۔ایکسپو،بزنس،شاپنگ مالز بھی 10 اگست سے کھولنے کی اجازت دے دی گئی،ملک بھر میں مزارات کھول دیئے گئے،موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہٹادی گئی،پابندیاں ختم، تمام کاروبار کی پورا ہفتہ اجازت ہوگی۔

اسد عمر کے مطابق شادی ہالز 15 ستمبرسے کھولنے کی اجازت ہوگی، جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہٹادی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div