Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سرفراز احمد کھلاڑیوں کیلئے میدان میں پانی اوردیگر چیزیں پہچانےلگے

مانچسٹر: سابق کپتان سرفراز احمد کو 12 واں کھلاڑی بنادیا گیا، وہ...
شائع 07 اگست 2020 01:33am

مانچسٹر: سابق کپتان سرفراز احمد کو 12 واں کھلاڑی بنادیا گیا، وہ کھلاڑیوں کیلئے میدان میں پانی اور دیگر چیزیں لے جانے لگے۔

ویسے دیکھا جائے تو 16 رکنی اسکواڈ میں کئی جونئیر کھلاڑی بھی شامل ہیں تاہم سرفراز احمد سے قبل بھی کئی کپتان بارہویں کھلاڑی کی حیثیت سے کھلاڑیوں کو میدان میں پانی اور دیگر چیزیں پہنچا چکے ہیں۔

enter image description here

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنالئے ہیں۔

مانچسٹر ٹیسٹ کا دوسرا روز پاکستان کے نام رہا، پہلی اننگز میں 326 کے مجموعے پر آؤٹ ہونے کے بعد قومی بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کرلیں۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 326 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، شان مسعود نے 156 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ بابر اعظم 69 اور شاداب خان 45 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ اور جوفرا آرچر نے تین تین، کرس ووکس نے دو جبکہ جیمز اینڈرسن اور ڈوم بیس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں انگلش ٹیم کیلئے آغاز تباہ کن ثابت ہوا اور محض 12 رنز کے مجموعے پر 3 اہم کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کپتان جو روٹ بھی 14 رنز بناکر 62 کے مجموعے پر ہمت ہار گئے۔

جس وقت کھیل ختم ہوا تو مہمان ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنز بنالئے تھے، پوپ اور بٹلر بالترتیب 46 اور 15کے انفرادی اسکور کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور کل بیٹنگ جاری رکھیں گے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کرلی ہے۔

اسکور کارڈ:

پاکستان: 326 آل آؤٹ

انگلینڈ: 92/4

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div