وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن وزیراعظم کو انتخابی فتح پرمبارکباد
وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے وزیر اعظم کو انتخابی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ مہندا راجاپکسے کے وزیر اعظم کی حیثیت سے نئی مدت کے دوران دونوں برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن وزیر اعظم کو انتخابات میں ان کی جماعت کی کامیابی پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم عمران خان نے امید کااظہار کیا کہ مہندا راجاپکسے کے وزیر اعظم کی حیثیت سے نئی مدت کے دوران دونوں برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ۔جبکہ اس دوران کورونا وائرس اور بچاؤ کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے متعلق حکومتی حکمت عملی سے سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجا پاکسے کو آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان کی سری لنکا کے وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی ہے۔
Comments are closed on this story.