Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان میں ساڑھے 4 ماہ بعد لاک ڈاؤن ختم، تمام کاروبارکھل گیا

اسلام آباد:ساڑھے 4ماہ بعد بلاآخر پاکستان میں لاک ڈاؤن ختم کردیا...
اپ ڈیٹ 10 اگست 2020 02:12pm

اسلام آباد:ساڑھے 4ماہ بعد بلاآخر پاکستان میں لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ، تعلیمی اداروں اور شادی ہالز کے علاوہ مارکیٹس، ریسٹورنٹس، تفریحی مقامات سمیت تمام کاروبارکھل گیا۔

لاک ڈاؤن ختم ،تقریبا ساڑھے4ماہ بعد معمولاتِ زندگی بحال ہوگئے،رکی ہوئی زندگی پھر چل پڑی ،دفاتر،مارکیٹس، ریسٹورنٹس اورتفریحی مقامات کھل گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوائے تعلیمی اداروں اور شادی ہالزکے تمام کاروبارزندگی پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی۔

پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہوئی توصبح سےہی بس اسٹاپس پرعوام کا رش رہا،ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی جبکہ شہریوں نے لاک ڈاؤن نرم کرنےکے حکومتی فیصلے کو سراہا ۔

دوسری طرف لاک ڈاؤن ختم کرنے کی اجازت کے ساتھ ہی حکومت نے متنبہ کردیا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں،عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

حکومت نےہدایت کردی کہ مارکیٹس سمیت اجتماعات کی جگہوں پر کورونا ایس اوپیزکی پابندی کریں۔

کراچی میں کاروباری سرگرمیاں آج سے بحال

شہر قائد میں کاروباری سرگرمیاں آج سے معمول کے مطابق بحال ہوگئی ہیں، مارکیٹوں سمیت ہوٹلز اور ریسٹورینٹس میں کھانے کی بھی اجازت ہوگی۔

سندھ میں 5 ماہ بعد آج سے لاک ڈاؤن کی پابندیاں نرم کی جارہی ہیں اور آج سے تمام کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں کی جاسکیں گی۔

ہوٹلز، ریسٹورینٹس رات 10 بجے تک کھلے رکھے جاسکیں گے اور ٹیبل سروس بھی ہوسکیں گی جبکہ شادی ہالز اور تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا۔

شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ 4 ماہ بعد زندگی معمول پر آگئی ہے امید ہے کہ آئندہ حالات بہتر رہیں گے۔

دوری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے اس سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا اور نہ ہی ایس او پیز جاری کی ہیں۔