Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

کورونا کے باوجودپھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

پھلوں کی برآمدی مالیت 43کروڑ12 لاکھ ڈالرزاور سبزیوں کی 30 کروڑ ڈالرز رہی۔
شائع 11 اگست 2020 08:05pm
کاروبار

کورونا کی عالمی وباءکے باوجود پاکستان سے پھل اور سبزیوں کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔ گزشتہ مالی سال 73 کروڑ ڈالر زکے پھل اور سبزیاں برآمد کی گئیں۔

مالی سال 20-2019 تک73کروڑ ڈالرزکےپھل اور سبزیاں برآمد کی گئیں۔ پھلوں کی برآمد چار فیصد اور سبزی کی برآمد میں 28 فیصد اضافہ ہوا۔ پھلوں کی برآمدی مالیت 43کروڑ12 لاکھ ڈالرزاور سبزیوں کی 30 کروڑ ڈالرز رہی۔

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست وحید احمد کے مطابق کورونا کے پیش نظر وفاقی حکومت نےبرآمدکنندگان کا بھرپور ساتھ دیا ۔پاکستان نے فضائی، زمینی اور سمندر کے راستےبرآمد کی حکمت عملی اختیار کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div