Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کی مزید کمی

کراچی: سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس کے ...
اپ ڈیٹ 12 اگست 2020 05:52pm
کاروبار

کراچی: سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 20 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 229 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

اب فی تولہ سونا ایک لاکھ 20 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 2 ہزار 881 روپے کا ہوگیا ہے۔

11 اگست 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے کی مزید کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 487 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

فی تولہ سونا ایک لاکھ 26 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 8 ہزار 110 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 42 ڈالرز کی کمی سے 1988 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

10 اگست 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 29 ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار575 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ 10 ہزار597 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 24 ڈالرز کی کمی سے 2030 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div