چینی صدر شی جن پنگ کا جلد پاکستان کا دورہ متوقع

چین کے صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے،چینی صدر کے دورہ...
شائع 12 اگست 2020 07:08pm

چین کے صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے،چینی صدر کے دورہ کی تاریخوں کا تعین کیا جارہا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چینی صدر کے دورہ کی تاریخوں کا تعین کیا جارہا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران سی پیک کے لئے مزید چینی سرمایہ کاری کا اعلان ہوگا، صدرشی جن پنگ کا پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب بھی متوقع ہے۔