Aaj News

جمعہ, مئ 24, 2024  
15 Dhul-Qadah 1445  

آٹے اور چینی کے نرخوں میں کمی کا عندیہ

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے آنے والے دنوں میں آٹے اور چینی کی...
شائع 12 اگست 2020 08:31pm

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے آنے والے دنوں میں آٹے اور چینی کی قیمیتوں میں ریلیف کی نوید سنا دی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا حکومت مافیاز کے دباؤ میں ہرگز نہیں آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم گندم اور آٹے کی بڑھتی قیمتوں پر مطمئن نہیں ۔ روزمرہ کی اشیا کی قیمتیں ہر صورت کم کرینگے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ مافیازقانون سے زیادہ طاقتور نہیں ہوسکتے، روزمرہ کی اشیا کی قیمتیں ہر صورت کم کرینگے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہماراہدف ہےکہ چینی کی قیمت25روپے تک نیچے آئے، کرشنگ میں تاخیر پر50 لاکھ یومیہ جرمانہ ہوگا۔