Aaj News

اتوار, جون 23, 2024  
16 Dhul-Hijjah 1445  

چئیرمین پی ٹی آئی نے انتقامی سیاست نہ کرنے کا اعلان کردیا

ہماری طرف سے سب کے لیے عام معافی ہے، بیرسٹر گوہر
شائع 23 مئ 2024 07:46pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے انتقامی سیاست نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں کسی سے انتقام نہیں لینا، اس کے باوجود کہ ظلم بھی ہمارے ساتھ ہورہا ہے ہماری طرف سے سب کے لیے عام معافی ہے۔

کسی کو غائب کیا تو شدید احتجاج کریں گے، سڑکوں پر بھی نکلیں گے، عمر ایوب

انہوں نے کہا کہ ہم کہتے ہیں ملک اور قوم کی خاطر سیز فائر ہونا چاہیے، ”کلیش آف ٹائیٹنز“ ختم ہونا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ ملک کی معیشت ، آئین اور قانون کی بالادستی کی خاطر بات کرنا چاہتے ہیں۔

chairman pti

Barrister Gohar Ali Khan