Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

وزیراعظم اور صدر مملکت کی یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی نے یوم...
شائع 14 اگست 2020 09:40am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کےموقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم آزادی کےموقع پر قوم کو مبارکبادپیش کرتا ہوں،یوم آزادی بابائےقوم کےوژن پرعمل پیراہونےکےعزم کادن ہے،قوم کےبیٹوں نےدھرتی ماں کےدفاع کیلئےقربانیاں دیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نےگزشتہ7دہائیوں کےسفرمیں مختلف چیلنجزکا مقابلہ کیا،ہم نےداخلی اورخارجی محاذوں پرمشکلات کاسامناکیا،قوم نےہرمشکل کاعزم و استقامت کےساتھ ڈٹ کرمقابلہ کیا،وطن عزیز کی آزادی کےمقاصد کےحصول کیلئےکوشاں ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کے سنہری اصول ہمارا رول ماڈل ہیں،مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی فوجی محاصرےپررنجیدہ ہیں،قوم حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری بھائیوں کےساتھ کھڑی ہے،مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے آواز بلند کرتےرہیں گے۔

دوسری جانب صدر مملکت نے تمام اہل وطن کو 73ویں جشن آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتےہوئے کہا کہیہ دن ہمیں بابائےقوم کی قیادت میں قربانیوں کی یاددلاتاہے،یوم آزادی تحریک پاکستان کےعزم کی تجدیدکاموقع ہے،یہ یوم آزادی غیرمعمولی مشکلات میں منایاجارہاہے۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ کوروناکی وباءکی وجہ سےبہت سےمسائل درپیش ہوئے،ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی سےوباپرقابوپایا،ہمیں حفاظتی تدابیر پرعمل درآمد لازماً جاری رکھنا ہوگا۔

صدرمملکت عارف علوی نے تاریخ دن کے موقع پرڈاکٹرز اور طبی عملےکو خراج تحسین پیش کیا اورصوبائی حکومتوں کی کوروناکیخلاف کاوشوں کی تعریف کی۔

عارف علوی نے کہا کہ ہمیں اس دن مقبوضہ کشمیرکےبھائیوں کو یادرکھناچاہیئے،بھارت کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہاہے،بھارت ہندوتواکامعتصبانہ نظریہ مسلط کرناچاہتاہے،پاکستان کشمیرکی حمایت جاری رکھےگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div