Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کی مزارقائد پرحاضری،پھولوں کی چادرچڑھائی

پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی...
شائع 14 اگست 2020 11:52am

پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

پاکستان کے 73واں یوم جشن آزادی پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے فرائض سنبھال لئے اور قومی ترانہ پیش کیا گیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر عمران اسماعیل بھی مزار قائد پر حاضری دینے پہنچے ،فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 14 اگست سادگی سے منانے کی وجہ کورونا کی وباء ہے، عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ یہ وباء ختم نہیں ہوئی۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا مقبوضہ کشمیر پر ہندوستان نے جو مظالم ڈھائے وہ سب کے سامنے ہے، کشمیری بچے کی ویڈیو نے سب کے دل دہلا دئیے ہیں کشمیر کا مسلہ سنگین ہوگیا ہے۔

وزیراعلی سندھ نے ایک سوال پر کہا کہ عدالت کا بہت ہی احترام ہے یہ وہی کراچی ہے ،2009 میں شاہراہ فیصل پر 4دن پانی کھڑا تھا ،اب 4گھنٹے بھی نہیں کھڑا ہوا، کراچی کو وفاق کو دینے کیلئے نہ کوئی آئینی پہلو ہے اور نہ قانونی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ یہ صوبہ یا شہر کسی ایک جماعت کا نہیں ہے ہم کوشش کررہے ہیں کہ ملکر کراچی کے مسائل کو حل کریں ۔ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ ہم یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ کسی صورت بھی افواج پاکستان حکومت پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں 99 فیصد دہشتگردی کے پیچھے انڈیا کا ہاتھ ہوتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div