Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

محکمہ موسمیات کی کراچی میں آج سے اتوار تک بارشوں کی پیشگوئی

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے اتوار تک شہر میں بارشوں...
شائع 14 اگست 2020 02:01pm

کراچی :محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے اتوار تک شہر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

کراچی میں ایک بار پھر بادل برسنے کو تیار ہیں ،محکمہ موسمیات نے شہر میں آج بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد، ٹھٹہ اور بدین سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جس کے اثرات کراچی پر بھی پڑیں گے لیکن کراچی میں تیز بارش کا امکان نہیں ہے ، آج شام سے شہر میں ہلکی بارش ہوگی جس کا سلسلہ آئندہ 2روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت جنوب مغرب سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div