Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں زبردست کمی

کراچی: سونے کی قیمت میں 2100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ...
شائع 25 اگست 2020 09:07pm
کاروبار

کراچی: سونے کی قیمت میں 2100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 801 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 16 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام سونا 99 ہزار 794 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 27 ڈالرز کی کمی سے 1923 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے آج بھی 4 ہزار 500 روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1430 روپے پر مستحکم رہی۔

24 اگست 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 18 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 18 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ ایک ہزار 595 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 10 ڈالرز کے اضافے سے 1950 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 4 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی 30 روپے کے اضافے سے 1430 روپے ہوگئی تھی۔

21 اگست 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 18 ہزار روپے کا ہوگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 18 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا ایک لاکھ ایک ہزار 166 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالرز کی کمی سے 1933 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 4 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1430 روپے رہی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div