Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

مہران کے بعد ایک اور معروف گاڑی کی فروخت بند کرنے کا فیصلہ

پاکستان آٹو مارکیٹ کی بڑی کمپنی پاک سوزوکی موٹرز کی جانب سے...
اپ ڈیٹ 26 اگست 2020 11:53am
کاروبار

پاکستان آٹو مارکیٹ کی بڑی کمپنی پاک سوزوکی موٹرز کی جانب سے دہائیوں تک ملکی آٹو مارکیٹ میں موجود رہنے والی سوزوکی مہران کی فروخت بند کیے جانے کے بعد اب ایک اور گاڑی کی فروخت بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پاک سوزوکی موٹرز دوسری جنریشن کی سوزوکی سوئفٹ کی فروخت بند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ سال اگست کے بعد دوسری جنریشن کی سوزوکی سوئفٹ پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں فروخت کیلئے دستیاب نہیں ہو گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ 2010 میں پاکستان میں متعارف کروائی گئی سوزوکی سوئفٹ برسوں تک لوگوں کی پسندیدہ گاڑی رہی، اور اس کی فروخت کا ریکارڈ بھی بہترین رہا۔

تاہم گزشتہ چند سالوں کے دوران سوزوکی سوئفٹ کی مقبولیت میں واضح کمی ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاک سوزوکی کی جانب سے دوسری جنریشن کی سوزوکی سوئفٹ میں کوئی خاص تبدیلیاں یا اپ گریڈیشن نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے اس کی مقبولیت میں کمی آئی۔

سوزوکی سوئفٹ کی مقبولیت اور فروخت میں مسلسل کمی کے بعد ہی کمپنی نے اس کی فروخت اگلے ایک سال کے عرصے تک بند کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ سوزوکی سوئفٹ کی فروخت کی بندش کے بعد کئی نئی ماڈل کی گاڑی پاکستانی آٹو مارکیٹ میں متعارف کروائی جائے گی یا نہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div